News Views Events

چین کے صوبہ یون نان میں 3.6 بلین کلو واٹ گھنٹے کی اوسط سالانہ پیداوار کی حامل ایک نیو انرجی بیس گرڈ سے منسلک

0

بیجنگ:چین کے صوبہ یون نان کے کھون منگ شہر کی فومین کاؤنٹی میں واقع لومیان 100 میگاواٹ فوٹو وولٹک پاور جنریشن پروجیکٹ اپنی مکمل پیداواری صلاحیت کے ساتھ گرڈ سے منسلک ہو گیا۔ یوں چین کے "14 ویں پانچ سالہ منصوبے” میں نو بڑے صاف توانائی کے اڈوں میں سے ایک ،یعنی جن شا دریاکے زیریں طاس میں صاف توانائی بیس منصوبے کے تحت ہوا اور شمسی توانائی بیس منصوبوں کی پہلی کھیپ کو مکمل صلاحیت سے گرڈ سے منسلک کیا گیا ہے۔
ہوا اور شمسی توانائی منصوبوں کی پہلی کھیپ میں 2.743 ملین کلو واٹ کی مجموعی تنصیب شدہ صلاحیت کے ساتھ کل 24 فوٹو وولٹک منصوبے تعمیر کیے گئے ہیں ، جو صوبہ یون نان کے ژاؤٹونگ ، چھوشیونگ ، کھون منگ ، چھو جنگ اور دیگر شہروں یا پریفیکچرز میں آپریشنل ہیں۔
منصوبے کی اوسط سالانہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 3.6 بلین کلو واٹ گھنٹے تک پہنچ سکتی ہے، کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں سالانہ 2.84 ملین ٹن کی کمی ہو سکتی ہے، جو مغربی خطے میں معاشی اور معاشرتی ترقی کی سبز تبدیلی اور چین کے توانائی کے نئے نظام کی تعمیر میں مدد کرسکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.