چین میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے قانون کی منظوری
بیجنگ:چین کے قانون سازوں نے پچیس دسمبرکو ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے متعلق قانون منظور کرنے کے حق میں ووٹ دیا، جو قانون پر مبنی ٹیکس کے اصول کو نافذ کرنے میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں منظور کیا گیا یہ قانون یکم جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔