News Views Events

تائیوان کے حوالے سے "دو نظام”کے منصوبے پر مثبت غور کیا جائے گا،چین

0

بیجنگ:چین کی ریاستی کونسل کے امور تائیوان دفتر کے ترجمان چھن بن حوا نے معمول کی پریس کانفرنس میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ "ایک ملک، دو نظام” کے قابل ذکر ادارہ جاتی فوائد اور مضبوط قوت ہے، اور ہم تائیوان کے ہم وطنوں کے ساتھ اتحاد کا عمل جاری رکھیں گے، تائیوان کے لئے "دو نظام” کے منصوبے کی فعال طور پر جستجو کریں گے، اور پرامن وحدت کے عمل کو فروغ دیں گے.

ترجمان کا کہنا تھا کہ تائیوان میں "ایک ملک، دو نظام” کو عملی جامہ پہنانے کی مخصوص شکل تائیوان کی حقیقی صورتحال پر مکمل غور کرے گی، آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے مختلف حلقوں کی آراء اور تجاویز کا مکمل طور پر ادراک کیا جائے گا، اور تائیوان کے ہم وطنوں کے مفادات اور احساسات کو مکمل طور پر مدنظر رکھا جائے گا۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ تائیوان کے ہم وطنوں کی ایک بڑی تعداد "ایک ملک، دو نظام” کو دوبارہ سمجھ پائے گی ، تائیوان کے لئے "دو نظام” کی تجویز کی گہرائی اور مفہوم کو مکمل طور پر اجاگر کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.