News Views Events

امریکہ "نیشنل ڈیفنس اتھارائزیشن ایکٹ 2025” میں چین سے متعلق منفی شقوں پر عمل درآمد سے گریز کرے ، چینی فارن افیئرز کمیٹی

بل کی شقیں چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتی ہیں، ترجمان

0

بیجنگ : نیشنل پیپلز کانگریس کی فارن افیئرز کمیٹی کے ترجمان شو دونگ نے امریکہ کی جانب سے "نیشنل ڈیفنس اتھارائزیشن ایکٹ 2025” کو قانون میں تبدیل کرنے کے ردعمل میں ایک بیان جاری کیا۔بدھ کے روز انہوں نے کہا کہ بل کی چین سے متعلق منفی شقیں "چین کے خطرے” کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتی ہیں، تائیوان کے لیے فوجی حمایت کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتی ہیں، چین کی سائنسی و تکنیکی اور اقتصادی ترقی کو محدود کرتی ہیں، چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تبادلوں اور افرادی تبادلوں کو محدود کرتی ہیں، چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتی ہیں اور چین کی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں اور اس کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چین نے ہمیشہ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی تعاون کے اصولوں کے مطابق چین۔ امریکہ تعلقات کو سنبھالا ہے اور ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ چین اور امریکہ کی کامیابی ایک دوسرے کے لئے ایک موقع ہے، اور یہ کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے کے بجائے معاون ہونا چاہئے۔ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ سرد جنگ کی ذہنیت اور نظریاتی تعصب کو ترک کرے، مذکورہ بالا ایکٹ میں چین سے متعلق منفی شقوں پر عمل درآمد سے گریز کرے اور چین کی خودمختاری اور بنیادی مفادات سے متعلق معاملات پر بار بار غلطیاں کرنے سے گریز کرے۔ چین قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ کے لیے قانون کے مطابق ضروری اقدامات کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.