News Views Events

اسرائیلی حکام کا پہلی بارعوامی سطح پر حماس کے سابق رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کا اعتراف

0

اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے ایک تقریب میں تقریر کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے سابق رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔یہ پہلا موقع ہے جب کسی اسرائیلی اہلکار نے عوامی طور پر اسماعیل ہنیہ کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔
کاٹز نے اپنی تقریر میں اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل یمن میں حوثی مسلح افواج کے خلاف جنگ جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم حوثیوں پر شدید حملے کریں گے، ان کے اسٹریٹجک انفراسٹرکچر کو تباہ کریں گے اور ان کے رہنماؤں کے سر قلم کر یں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جو اسماعیل ہنیہ،یحی سنوار اور حسن نصر اللہ کے ساتھ تہران، غزہ اور لبنان میں کیا وہی ، ہم حدیدہ اور صنعاء میں بھی کریں گے۔ "

Leave A Reply

Your email address will not be published.