امریکی بورڈنگ اسکولوں میں ایبو ریجنل بچوں کی اموات کی تعداد سرکاری اعداد و شمار سے تین گنا زیادہ ہے،امریکی میڈیا
واشنگٹن پوسٹ نے 22 دسمبر کو انکشاف کیا ہے کہ امریکہ میں قائم بورڈنگ اسکولوں میں کم از کم 3,100 ایبوریجنل امریکی بچے ہلاک ہوئے، جو کہ امریکہ کی جانب سے سرکاری طور پر اعلان کردہ تعداد سے تین گنا زیادہ ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے جاری کی گئی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق، 1828 سے 1970 تک امریکی حکومت کے زیر انتظام یا تعاون سے چلنے والے بورڈنگ ا سکولوں میں پڑھنے کے دوران کل 3,104 ایبو ریجنل بچے ہلاک ہوئے۔لیکن اس سال جولائی میں امریکی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 1819 سے 1969 کے درمیان بورڈنگ اسکولوں میں 973 ایبوریجنل بچے ہلاک ہوئے ۔1819 سے لے کر 1970 کی دہائی تک، امریکی حکومت نے مختلف علاقوں میں سیکڑوں ایبوریجنل بورڈنگ اسکول قائم کیے جس میں ان بچوں کو اپنے خاندان اور قبائل چھوڑنے ،ثقافتی انضمام اور عقائد تبدیل کرنے پر مجبور کیا گیا ۔
واشنگٹن پوسٹ نے ماہرین کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ان بورڈنگ اسکولوں کے حالات "جیل کی کوٹھریوں” جیسے تھے۔ ایبوریجنل بچوں کی اموات، بیماری، غذائی قلت یا حادثات سے ہوئیں۔ان میں کچھ اموات مشکوک تھیں ۔ان بچوں کی تدفین کے صرف چند مقامات کو جزوی طور پر نشانی دی گئی جبکہ باقی "پوشیدہ رہے یا لاوارث قرار دیے گئے ۔