ہان ڈیوک سو کے خلاف فوری طور پر مواخذے کی کارروائی شروع کی جائے گی۔ڈ یموکریٹک پارٹی آف کوریا
جنوبی کوریا کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی آف کوریا کی قومی اسمبلی میں نمائندہ پارک چان ڈے نے کہا ہے کہ قائم مقام صدر ہان ڈیوک سو کی جانب سے دستخط میں تاخیر جنوبی کوریا میں "خانہ جنگی کے تسلسل” کا باعث بنی ہے اور ڈیموکریٹک پارٹی آف کوریا ہان ڈیوک سو کے خلاف فوری طور پر مواخذے کی کارروائی شروع کرے گی۔
اس سے قبل ڈیموکریٹک پارٹی آف کوریا نے قائم مقام صدر ہان ڈیوک سو سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ قومی اسمبلی کی جانب سے پیش کردہ خصوصی تفتیشی بلز پر دستخط کریں، جو یون سک یول اور سابق خاتون اول سمیت دیگر افراد کی تحقیقات کے لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہان ڈیوک سو متعلقہ بلوں کو فوری طور پر منظور نہیں کرتا ہے تو ان کے خلاف بھی مواخذے کی کارروائی شروع کی جائے گی ۔
جنوبی کوریا کی قومی اسمبلی کے مکمل اجلاس میں 14 دسمبر کی سہ پہر کو صدریون سیوک یو کے مواخذے کے حق میں ووٹ دیا گیا تھا اور یون سیوک یو کے صدارتی فرائض فوری طور پر معطل کر دیے گئے تھے جس کے بعد جنوبی کوریا کے قانون کے مطابق وزیر اعظم ہان ڈیوک سو نے قائم مقام صدر کے طور پر اقتدار سنبھالا تھا ۔