جاپان کے وزیر خارجہ تاکیشی ایوایا چین کا دورہ کریں گے
بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے اعلان کیا کہ جاپانی وزیر خارجہ تاکیشی ایوایا دعوت پر 25 دسمبر کو چین کا دورہ کریں گے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای وزیر خارجہ تاکیشی ایوایا کے ساتھ بات چیت کریں گے اور مشترکہ طور پر چین جاپان اعلیٰ سطحی افرادی و ثقافتی تبادلہ مشاورتی میکانزم کے دوسرے اجلاس میں شرکت کریں گے۔