چینی صدر کے دورہ مکاؤ کو اجاگر کرتی دستاویزی فلم
بیجنگ: مکاؤ کی مادر وطن واپسی کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر چینی صدر شی جن پھنگ نے مکاؤ کا دورہ کیااور شاندار تاریخ کا جائزہ لیتے ہوئے مستقبل کے لئے خاکہ تشکیل دیا۔ انہوں نے مکاؤ کے عام شہریوں کے ساتھ گہرائی سے تبادلہ خیال کیا اور مکاؤ کو مسلسل نئی کامیابیاں حاصل کرنے میں رہنمائی فراہم کی۔چائنا میڈیا گروپ نے صدر شی جن پھنگ کے دورہ مکاؤ کی مناسبت سے ایک دستاویزی فلم جاری کی ہے۔