News Views Events

چین نے پانامہ نہر کی خودمختاری کے تحفظ کے لئے ہمیشہ پاناما کے عوام کی حمایت کی ہے، چینی وزارت خارجہ

0

چین نے پانامہ نہر کی خودمختاری کے تحفظ کے لئے ہمیشہ پاناما کے عوام کی حمایت کی ہے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ : ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں کہا کہ پاناما نہر امریکہ کا ایک اہم قومی اثاثہ ہے اور دھمکی دی کہ امریکہ پاناما نہر کو واپس لے گا۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پاناما کے صدر جوز رال مولینو کا اس حوالے سے دیا گیا بیان چین کے مشاہدے میں ہے۔ پاناما نہر پاناما کے عوام کی ایک عظیم تخلیق اور ایک سنہری آبی گزرگاہ ہے جو دنیا بھر کے ممالک کے لئے باہمی رابطے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ چین نے پانامہ نہر کی خودمختاری کے تحفظ کے لئے پاناما کے عوام کی منصفانہ جدوجہد کی ہمیشہ حمایت کی ہے ، اور چین ہمیشہ کی طرح نہر پر پاناما کی خودمختاری کا احترام کرے گا اور نہر کو مستقل طور پر غیر جانبدار بین الاقوامی آبی شاہراہ کے طور پر تسلیم کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.