چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے ٹاپ 10 ملکی اور بین الاقوامی سائنس اور ٹیکنالوجی کی خبروں کا اجراء
چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے ٹاپ 10 ملکی اور بین الاقوامی سائنس اور ٹیکنالوجی کی خبروں کا اجراء
بیجنگ :
چائنا میڈیا گروپ نے 2024 میں ٹاپ 10 ملکی اور بین الاقوامی سائنس اور ٹیکنالوجی کی خبریں جاری کیں۔
2024 ء میں ٹاپ 10 ملکی سائنس و ٹیکنالوجی کی خبروں میں شامل ہیں:چین کی قومی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کانفرنس کا بیجنگ میں انعقاد ، چھانگ عہ 6 مشن کی مکمل کامیابی، چین کے پہلے انتہائی گہرے پانی کے سمندری ڈرلنگ جہاز "ڈریم” کی فراہمی، چینی سائنسدانوں کی جانب سے کوانٹم سمولیٹر کی کامیاب تعمیر، چین کے موسمیاتی سپر کمپیوٹنگ سسٹم کی نئی نسل کی تکمیل، چینی سائنسدانوں کی جانب سے تیار کردہ کیو سیریز ہیومنائڈ روبوٹ کا اجراء ،چین نے باضابطہ طور پر دنیا کا پہلا ہائی پریسیشن لونر جیولوجیکل اٹلس جاری کیا، چین نے کامیابی کے ساتھ پہلا دوبارہ قابل استعمال تجرباتی سیٹلائٹ بازیاب کر لیا ، شن زن-ژونگ شان کوریڈور کا باضابطہ طور پر آزمائشی آپریشن ، اور چین کی سائنسی تحقیقی ٹیم نے گلوبل برین کمپیوٹر انٹرفیس انٹیلیجنٹ انٹرایکشن سسٹم تیار کیا ہے۔
2024 میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی ٹاپ 10 خبروں میں شامل ہیں: یورپی خلائی ایجنسی کی یوکلیڈین ٹیلی سکوپ کے ذریعہ لیا گیا "کائناتی نقشہ” کااجراء، چھانگ عہ-6 چاند کی مٹی کے نمونوں کے پہلے تحقیقی نتائج کا اجراء، جنوبی کوریا اور جرمنی کی سائنسی تحقیقی ٹیموں کی طرف سے دنیا کا پہلا جوہری سطح کا کوانٹم سینسر تیار ، امریکی مصنوعی ذہانت ٹیم کی طرف سے "ٹیکسٹ جنریشن ویڈیو” بڑے ماڈل سورا کا اجراء، بین الاقوامی تحقیقی ٹیم نے کامیابی کے ساتھ انسانی دماغی نظام کا دنیا کا پہلا سنگل سیل اٹلس تیار کر لیا، یورپی ماہرین فلکیات نے گیلکسی میں سب سےوزنی ستارے والے بلیک ہول کی تصدیق کی، کینیڈین سائنسدانوں نے دنیا کا تیز ترین کیمرہ تیار کرلیا ، فرانسیسی سائنسدانوں نے ویب ٹیلی سکوپ کی مدد سے پہلی بار کائنات میں "معلق” برف دریافت کی، اور آسٹریا اور ڈچ سائنسدانوں نے مشرقی بحر الکاہل کے سمندر پر ہائیڈرو تھرمل وینٹس میں جانوروں کی زندگی دریافت کی ہے۔