شام میں افراتفری کے "ماسٹر مائنڈ ” امریکہ اور اسرائیل ہیں۔ ایرانی سپریم لیڈر
تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایک بار پھر شام کے مسئلے پر اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شام میں طویل عرصے سے جاری بدامنی کے پیچھے امریکہ اور اسرائیل کا ہاتھ ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی وجہ سے پیدا ہونے والی طویل مدتی افراتفری نے شامی عوام کو طویل مدتی عدم تحفظ کے احساس میں زندگی گزارنے پر مجبور کر دیا ہے جو امریکہ کی جانب سے شام سے فوائد حاصل کرنے کے لئے استعمال کیا جانے والا ایک عام ذریعہ ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر نےاس خیال کی بھی تردید کی کہ حماس اور لبنان کی حزب اللہ جیسی مسلح افواج مشرق وسطیٰ میں ایران کی "پراکسی فورسز” ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر ایران کو کارروائی کرنے کی ضرورت پڑی تو وہ نام نہاد "پراکسی فورسز” پر انحصار کرنے کے بجائے خود اقدامات اٹھائے گا۔