News Views Events

قومی سلامتی کے اداروں پر تنقید درست عمل نہیں،فوج فتنہ خوارج کے خلاف برسرپیکار،قربانیاں قابل فخر ہیں،سیاسی ،مذیبی جماعتیں ضلع کرم میں امن کے لیے کردار ادا کریں، مصطفیٰ ملک

0

 

اسلام آباد
پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان غلام مصطفیٰ ملک نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے اداروں پر تنقید درست عمل نہیں،فوج فتنہ خوارج کے خلاف برسرپیکارہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے قیمتی افسر اور جوانوں کی قربانی دے رہی ہے ان قربانیاں پر قوم کو فخر ہے،سیاسی ،مذیبی جماعتیں ضلع کرم میں امن کے لیے کردار ادا کریں ۔

 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہل حرم پاکستان کے زیر اہتمام بارہویں سالانہ خاتون جنت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،-جسکی صدارت جماعت اہل حرم کے سربراہ مفتی گلزاراحمد نعیمی نے کی۔جبکہ کانفرنس سے سینٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سربراہ ایم ڈبلیو ایم، صاحبزادہ محمد عدنان قادری صوبائی وزیر مذہبی امور کے پی،صاحبزادہ سلطان احمد علی دربار عالیہ حضرت سلطان باہو،علامہ شبیر حسن میثمی جنرل سیکرٹری اسلامی تحریک،علامہ محمد طیب قریشی چیف خطیب KPKbعلامہ قاضی ظفر نائب صدر ملی یکجہتی کونسل،پیر عتیق الرحمان، ڈاکٹر شمش الرحمن شمس،مفتی محمد شفیع جے یو آئی ودیگر نے خطاب کیا۔

مصطفیٰ ملک نے کہا کہ ہم ویسے تو روشن خیال مسلمان بنتے ہیں،وحدت کی بات کرتے ہیں مگر ضلع کرم میں صورت حال اس کے برعکس ہے،6 ماہ سے ضلع کرم خانہ جنگی کا شکار ہے،راستے بند،دوائیں ،غذائیں ناپید ہیں، علماء اور مزہبی جماعتوں کو اس حوالے سے کردار ادا کرنا چاہیے،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے سیدہ کائنات کو بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا اور انہیں زندگی کے ہر شعبہ کے لیے رول ماڈل قرار دیا مقررین نےجماعت اہل حرم کی بین المسالک اتحاد کی کاوشوں کو سراہا علامہ راجہ ناصر عباس اور دیگر مققرین نے مفتی گلزار احمد نعیمی کی شاندار دینی اور ملی خدمات کو سراہا اور کہا کہ مفتی گلزار نعیمی تمام مکاتب فکر کو ایک سٹیج پر اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.