پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کو معاشی دیوالیہ،نوجونوں کو اخلاقی طور پر تباہ کیا،مسلم لیگ ق
مسلم لیگ قائداعظم کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ملک کو ترقی اور استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ مصطفیٰ ملک
پشاو ر ( سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام ”پاکستان بنایا تھا، پاکستان بچائیں گے” کانفرنس کا انعقاد کیا گیاصدارت صوبائی صدر انتخاب خان چمکنی نے کی جبکہ مہمان خصوصی مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفی ملک،یوتھ ونگ کے مرکزی صدر کامران سعید عثمانی تھے جبکہ کنوشن سے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد بلال محمدزئی، لائر ونگ کے صوبائی صدر کاشف ترکئی، یوتھ ونگ صوبائی صدر ظفر خان، ہیومن رائٹس ونگ کے صوبائی صدر محمد عمر چمکنی، مرکزی، سینئر رہنما حیدر خان خلیل، سینئر رہنما صفدر باغی اور خیبر پختونخوا کے ٓرگنائزر کرنل (ر) ریاض خان نے خطاب کیا،مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک نے نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم لیگ اپنے ماضی کے شاندار ورثے کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کو ایک خوشحال اور مضبوط ریاست بنانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی،انتخاب خان کی قیادت میں پارٹی کو متبادل سیاسی قوت بنائیں گے،تحریک انصاف نے صوبہ کو معاشی دیوالیہ،نوجونوں کو اخلاقی طور پر تباہ کیا ہم نوجوانوں کو قیادت کا موقع دیں گے ،صونائی صدر انتخاب خان نے کہا کہ
انہوں نے مزید کہا کہ آج کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پاکستان کی بنیاد ایمان، اتحاد اور قربانیوں پر رکھی گئی تھی، اور مسلم لیگ وہ واحد جماعت تھی جو ہر قدم پر مسلمانوں کی نمائندگی کر رہی تھی۔ آج بھی پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ملک کو ترقی اور استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
صوبائی صدر انتخاب خان چمکنی نے اپنے خطان میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ قائداعظم محمد علی جناح کی جماعت ہے جس نے ملک کو آزادی دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ مسلم لیگ نے آزادی کی تحریک میں نہ صرف سیاسی بصیرت اور مضبوط قیادت فراہم کی بلکہ مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے انہوں نے نوجوان نسل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا مرکزی صدر چوھدری شجاعت حسین نے پاکستان کی سیاست میں شرافت اور ملک و قوم کی خدمت و استحکام کیلئے کلیدی کردار داد کیا ہے اور انہی کے نقش قدم پر مرکزی سینئر نائب صدر سالک حسین پاکستان کی سلامیت و نوجوانوں کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، مرکزی یوتھ ونگ کے صدر کامران سعید عثمانی نے شرکا ء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا پاکستان کی آزادی کی تحریک میں نوجوانوں نے ایک تاریخی اور مثالی کردار ادا کیا، جو آج بھی ہر نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ آزادی کی جدوجہد کے دوران نوجوانوں نے اپنے جوش، ولولے اور قربانیوں سے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کے قیام کو ممکن بنایا۔ قائداعظم محمد علی جناح نے نوجوانوں کو تحریکِ آزادی کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کہا تھا، قوموں کی تعمیر میں نوجوانوں کا کردار مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ اگر آپ ایمان، اتحاد اور تنظیم کے اصولوں پر عمل کریں گے، تو دنیا کی کوئی طاقت آپ کو شکست نہیں دے سکتی۔
پاکستان مسلم لیگ کے دیگر صوبائی قائدین کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک حقیت ہے اور اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا ملک و قوم کی سلامتی کیلئے باہمی اتحاد اور اتفاق کی بدولت ہی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا جا سکتا ہے پاکستان مسلم لیگ واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک و قوم کی خدمت کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر لانے اور مسائل کا حل مذکرات کا کے زریعے حل کرنے پر زور دیتی آرہی ہے۔