گزشتہ 5 سال میں چین میں انسداد آفات کے لئے 3 ٹریلین یوآن سے زائد مالی اخراجات
بیجنگ : چین کی ریاستی کونسل کی ایما پر چین کے وزیر خزانہ لان فو آن نے چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کو قدرتی آفات کی روک تھام اور ہنگامی انتظام کے فنڈز کی تقسیم اور استعمال کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ کے مطابق 2024 میں چین کی مرکزی حکومت نے قدرتی آفات کی روک تھام اور ہنگامی انتظام کے لیے بجٹ میں 334.315 ارب یوآن مختص کئے جس سے اہم منصوبوں کے اخراجات کو یقینی بنایا گیا ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق 2019 سے 2023 تک چین میں قدرتی آفات کی روک تھام اور ہنگامی انتظام کے شعبے میں چین کے عام پبلک بجٹ اخراجات 3053.605 بلین یوآن تک جا پہنچے، جس کی اوسط سالانہ ترقی کی شرح 8.85 فیصد رہی ، جو اسی عرصے میں چین کے قومی عام پبلک بجٹ اخراجات کی شرح نمو سے 5.3 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔