News Views Events

چینی صدر کا موزمبیق میں سمندری طوفان کے باعث جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس

0

بیجنگ:چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے موزمبیق کے صدر فلپ جیسنٹو نیوسی کے نام ایک پیغام میں موزمبیق میں سمندری طوفان چیڈو کے باعث نقصانات پرافسوس کا اظہار کیا ۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ انہیں سمندری طوفان چیڈو کے باعث جانی اور مالی نقصان کا سن کر دکھ ہوا ہے۔انہوں نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے گہری تعزیت اور متاثرین اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔چینی صدر نے مزید کہا کہ اس مشکل گھڑی میں، چینی عوام اور موزمبیق کے عوام مضبوطی سے ایک ساتھ کھڑے ہیں، چین آفت کے بعد کی تعمیر نو میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
واضح رہے موزمبیق میں سمندری طوفان چیڈو سے ہلاکتوں کی تعداد 73 تک پہنچ گئی ۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.