News Views Events

تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر ہوناوقت کی ضرورت ہے ،ڈاکٹر شوکت علی

محب وطن پاکستانی اپنی بہادر فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں،جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ق برطانیہ

0

برمنگھم:پاکستان مسلم لیگ (ق) برطانیہ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت علی نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا اورانشاءاللہ رہتی دنیا تک رھے گا۔

برمنگھم میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر شوکت علی نے کہا کہ ملک اب ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور خطے میں ہمارے دوست ممالک کا دائرا وسیع ترہورہا ہے جس سے ملک میں دوست ممالک سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے ، خصوصا پاک چین دوستی دشمنوں کو ایک آنکھ نہیں بھا رہی ،ملک کو اندرونی اور بیرونی طور پر خطرات لاحق ہیں ،تمام سیاسی پارٹیوں کو ایک پیج پر ہوناوقت کی ضرورت ہے ، ان حالات میں ملک کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھنا چاہئے ،ملک ہے تو سیاست ھے ملک ہے تو ادارے ہیں،

اس موقع پر تمام سیاست دانوں اور ملک کے تمام اداروں کو آپس کے اختلافات کو مل بیٹھ کر حل کرنے چاہئیں آپس کے اختلافات سے ملک دوشمن عناصر کو تقویت ملتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کے قائد چوہدری شجاعت حسین کی مدبرانہ سیاست کے قائدے اور اصول وہی ہیں جو بابائے پاکستان محمد علی جناح کے تھےہمارے قائد اور ہماری جماعت بھی انھیں اقدار کی روشنی مطلب افہام و تفہیم کی سیاست پر یقین اور عملی طور پر پیرا بھی ہیں اور یہی جمہوری سیاست کا حسن ھے جس کی بدولت ھم آگے بڑھ سکتے ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں کہا کہ فوج ملک کے امن کی ضامن ہے جو فوج پر تنقید کرتے ہیں انہیں یہ مت بولنا چاہئے کہ ہماری بہادر فوج سرحدوں پر رات دن پیحرا دے رہی ہے ، ملک و عوام کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے بھی گریز نہیں کرتی روزانہ کی بنیاد پر شہادتیں دے رھے ہیں،محب وطن پاکستانی اپنی بہادر فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

اس موقع پر برمنگھم کے صدر محمد شفیق نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت علی کی تائید کی۔ سیکرٹری احمد مختار احمد، یوتھ ونگ کے صدر شہزاد ، یوتھونگ کی صدر مس اقرا تنویر اور بیرسٹر محمد آحمد پاکستان مسلم لیگ اورسیز لائر فارم اڈوائزر کے علاوہ کسیر تعداد میں ممبران اور مقامی شخصیات نے بھی بھرپور شرکت کی ،آخر میں مہمانوں کا شکریہ اور روایتی دیسی کھانوں سے توازہ بھی کی گئی اور ملک کے لئے دوعاے خیر مانگی گئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.