News Views Events

مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کے چھٹے چیف ایگزیٹو اور دیگر اہم افسران سے چینی صدر کی ملاقات

0

بیجنگ:چین کے صدر شی جن پھنگ نے سیم ہو فائی سے ملاقات کی اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کے نئے چیف ایگزیکٹو کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔صدر شی جن پھنگ نے اس یقین اور اعتماد کا اظہار کیا کہ سیم ہو فائی تندہی سے اپنے فرائض انجام دیں گے اور توقعات پر پورا اتر تے ہوئے نئی حکومت اور معاشرے کے تمام شعبوں کو ساتھ ملا کر ان کی قیادت کریں گے اور "ایک ملک ، دو نظام” کی پالیسی پر عمل در آمد کرتے ہوئے مکاؤ کی جغرافیائی خصوصیات اور خوبیوں سے فائدہ اٹھا کر مکاؤ کی ترقی کے یے خدمات سرانجام دیں گے۔
اسی رو ز مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کے انتظامی ، قانون ساز اور عدالتی اداروں کے عہدیداران نے بھی صدر شی جن پھنگ سے ملاقات کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.