News Views Events

چین کے سنکیانگ کی مجموعی درآمدی اور برآمدی مالیت تاریخ میں پہلی بار 400 ارب یوآن سے تجاوز کر گئی

0

بیجنگ:ارمچی کسٹمز سے ملنے والی اطلاع کے مطابق پہلے 11 ماہ میں چین کے سنکیانگ ویغورخوداختیار علاقے کی مجموعی درآمدی و برآمدی مالیت 403.11 ارب یوآن رہی جو سال بہ سال 26 فیصد  کا اضافہ ہے  اور یہ شرح نمو  ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔ سنکیانگ کی غیر ملکی تجارت کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ غیر ملکی تجارت کی مجموعی مالیت 400 ارب یوآن سے تجاوز کر گئی ہے۔ پہلے 11 ماہ میں سنکیانگ کی برآمدات کی کل مالیت 343.04 ارب یوآن رہی جو سال بہ سال 27 فیصد کا  اضافہ ہے اور درآمدی مالیت 60.07 ارب یوآن رہی جو سال بہ سال 20.7 فیصد کا  اضافہ ہے۔ تجارتی شراکت داروں کے لحاظ سے،پہلے 11 مہینوں میں چین کے سنکیانگ کی دو بڑی تجارتی منڈیوں یعنی پانچ وسطی ایشیائی ممالک اور آسیان کے ساتھ درآمدات اور برآمدات کی مالیت میں بالترتیب 6.9 فیصد اور  231  فیصد  کا سال بہ سال اضافہ ہوا ۔ اسی عرصے کے دوران ، افریقہ ، مغربی ایشیا ، لاطینی امریکہ اور وسطی اور مشرقی یورپ جیسی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں بھی  سنکیانگ کی درآمد اور برآمد کی مالیت میں نمایاں اضافہ ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.