ہمبنٹوٹا بنگلہ ٹائیگرز نے سری لنکا ٹی 10 سپر لیگ جیت لیا
کولمبو :لنکا ٹی 10 سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن اور ٹورنامنٹ میں ہمبنٹوٹا بنگلہ ٹائیگرز نے ٹائٹل مقابلے میں ٹائٹنز کو 26 رنز سے شکست دیکر پہلی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔بنگلہ ٹائیگرز نے محمد شہزاد، کپتان داسن شناکا، شیون ڈینیل کی شاندار اننگز کی بدولت مقررہ 10 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے تھے جس کے بعد کینر لیوس اور دھننجیا لکشان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔اوپنر شہزاد نے 11 گیندوں پر 26 اور کوشل پریرا نے 4.2 اوورز میں 35 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی تاہم وقفے وقفے سے چند وکٹیں گنوا کر 3 وکٹوں کے نقصان پر 59 رنز بنائے۔ اس کے بعد شناکا نے ڈینیئل کے ساتھ اننگز شروع کی اور دونوں نے چوتھی وکٹ کے لئے 44 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد کپتان 10 گیندوں پر 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ ڈینیئل نے 15 گیندوں پر 26 رنز بنائے۔بعد ازاں لیوس (4 گیندوں پر 10) اور لکشان (2 گیندوں پر 10 رنزناٹ آؤٹ) اسکور کو آگے بڑھایا۔ٹائٹنز کو پہلے اوور کے علاوہ کبھی بھی وہ آغاز نہیں ملا جو وہ چاہتے تھے جہاں ٹیم 17رنز بنانے میں کامیاب رہی ۔ جس کے بعد ان کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور ہمبنٹوٹا کے گیند بازوں نے انہیں بیک فٹ پر دھکیل دیا۔ رچرڈ گلیسن نے دو اوورز میں 21 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شناکا نے ایک اوور میں 4 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ٹام ایبیل جافنا کے لئے واحد جارجانہ بلے باز جنہوں نے 27 گیندوں پر 54 رنز بنا کر ناقابل شکست واپسی کی۔