News Views Events

پاکستان کی کسی حکومت نے امریکا کو کبھی ایبسولوٹلی ناٹ نہیں کہا،شاہد خاقان عباسی

0

اسلام آباد: سربراہ عوام پاکستان پارٹی و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ طاقتور طبقات کو آئین کے تابع ہونا پڑے گا۔

 

shahid khaqan abbasi
تفصیلات کے مطابق ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے مفاد کیلئے آئین تبدیل کرنا چاہتی ہے، ڈائیلاگ کے نام پر اپوزیشن اور برسر اقتدار طبقہ عوام کو بیوقوف بنا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمان کے استحکام کیلئے حکومت کا رویہ سنجیدہ نہیں، طاقتور طبقات کو آئین کے تابع ہونا پڑے گا۔
سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ین سمیت کسی ملک نے معاشی معاہدوں کے دوران پاکستان پر دباؤ نہیں ڈالا، پاکستان کی کسی حکومت نے امریکا کو کبھی ایبسولوٹلی ناٹ نہیں کہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.