چین مشرق وسطی کے امن و استحکام کے لئے کوشش بھی جاری رکھے گا،چینی وزیر خارجہ
بیجنگ:سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں چین میں عرب ممالک کے سفیروں سے مشترکہ ملاقات کی۔
چینی میڈیا کے مطابق وانگ ای نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ اور عرب ممالک کے رہنماؤں کی مشترکہ قیادت میں چین-عرب تعلقات تاریخ میں بہترین مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ چین عرب ممالک کے ساتھ مل کر جدیدیت کو فروغ دینے اور اعلی معیار کے ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر کرنے کے لئے تیار ہے۔ چین عرب ممالک کی اسٹریٹجک خود مختاری کو مضبوط کرنے اور اتحاد اور خود انحصاری حاصل کرنے میں ان کی حمایت جاری رکھے گا اور مشرق وسطی کے امن و استحکام کے لئے کوشش بھی جاری رکھے گا۔
چین میں عرب ممالک کے سفیروں کا کہنا تھا کہ عرب چین کو سراہتا ہے کہ وہ انصاف پر مبنی موقف پر رہتے ہوئے فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت کرتا ہے اور مشرق وسطی کے امن و استحکام کے لئے خدمات سرانجام دیتا ہے۔