News Views Events

چینی صدر کا ہینگ چھین میں گوانگ ڈونگ-مکاؤ ان ڈ یپتھ کوآپریشن زون کا دورہ

0

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے 19 دسمبر کی صبح ہینگ چھین میں گوانگ ڈونگ-مکاؤ ان ڈیپتھ کوآپریشن زون کا دورہ کیا اور یہاں رہنے اور کاروبار کرنے والے مکاؤ کے رہائشیوں ،اس زون کی منصوبہ بندی، تعمیر، انتظام اور خدمات میں شامل مختلف شعبوں کے نمائندوں کے ساتھ خوشگوار تبادلہ خیال کیا۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ تین سال سے زائد عرصہ قبل ہینگ چھین میں گوانگ ڈونگ-مکاؤ ان ڈیپتھ کوآپریشن زون کے قیام کے بعد سے مختلف امور میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور ہینگ چھین اور مکاؤ کے درمیان انضمام کی سطح میں بتدریج بہتری آئی ہے جس سے مکاؤ کی معیشت کی معتدل اور متنوع ترقی میں تیزی اور مدد حاصل ہوئی ہے ۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ نئے نقطہ آغاز پر انہیں امید ہے کہ کوآپریشن زون کی تعمیر میں ایک نئی صورتحال کے لیے سب مل کر کام کریں گے، ہینگ چھین اور مکاؤ کے درمیان اعلیٰ درجے کی اقتصادی ہم آہنگی اور قواعد کے گہرے تعلق کے ساتھ ادارہ جاتی نظام کے قیام کو تیزکریں گے اور ہینگ چھین اور مکاؤ کے انضمام کو اعلیٰ سطح تک پہنچائیں گے۔انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ عوامی خدمات اور سماجی تحفظ کے نظام کو بہتر بنانا جاری رکھا جائے گا ، اعلی معیار کے رہائیشی ماحول کے قیام کے ساتھ اعلی درجے کا کاروباری ماحول بھی پیدا کیا جائے گا اور مکاؤ کی معیشت کی معتدل متنوع ترقی اور گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا میں مارکیٹ انضمام کی تعمیر کو فروغ دیا جائے گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.