News Views Events

چینی صدرکی مکاؤ کے مختلف حلقوں کی شخصیات سے ملاقاتیں

0

چینی صدر شی جن پھنگ نے مکاؤ میں معاشرے کے تمام شعبوں کے نمائندوں سے ملاقات کی ۔اس ملاقات میں انہوں نے مکاؤ کی طویل مدتی خوشحالی اور استحکام میں ان افراد کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ مکاؤ کی مستقبل کی عظیم کامیابیو ں کے لئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔
سہ پہر کے وقت شی جن پھنگ نے مکاؤ میں مرکزی حکومت کی ایجنسیوں اور چین کی مالی اعانت سے چلنے والے بڑے اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقات کی۔
اسی دن ، چینی صدر نے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کے انتظامی، قانون ساز اور عدالتی اداروں کے ذمہ دار افراد سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے وائس چیئرمین حہ حو حوا اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کے سابق چیف ایگزیکٹو چھوئی شی آن سے بھی ملاقات کی۔
شی جن پھنگ نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹو جان لی سے بھی ملاقات کی جو مکاؤ کی مادر وطن واپسی کی پچیسویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے مکاؤ میں موجود ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.