مسلم لیگ ق کی کامیاب دورہ چین پر وزیراعلی پنجاب اور صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کو مبارکباد
دورہ چین پنجاب میں سرمایہ کاری اور چینی کاروباری اداروں کے ساتھ ممکنہ مشترکہ منصوبوں کی بنیاد رکھے گ
اسلام آباد
پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات / ترجمان غلام مصطفیٰ ملک نے دورہ چین پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئےتوقع ظاہر کی ہے کہ دورہ چین پنجاب میں سرمایہ کاری اور چینی کاروباری اداروں کے ساتھ ممکنہ مشترکہ منصوبوں کی بنیاد رکھے گا،جمعرات کے روز مسلم لیگ ہاوس میں۔صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ ملک نے کہا کہ
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا دورہ چین پہلا سر کاری غیر ملکی سفر ہے جو چین کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔
سی پیک نے پاکستان کے سماجی و اقتصادی منظر نامے پر نہایت مثبت اثرات ڈالے ، سی پیک کے تحت اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کیلئے پنجاب حکومت کے عزم کو سراہتے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ
مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سکرٹری صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے دورے کے دوران چین کی سولر ،ٹیکسٹائل،زرعی انجینئرنگ ،لیتھئیم بیٹریاں ،الیکڑک وہیکلز اور موبائل سازی کی بڑی کمپنیوں کو پنجاب میں سرمایہ کاری پر راغب کیا۔چین کی متعدد کمپنیوں نے صوبائی وزیر کی دعوت پر پنجاب میں سرمایہ کاری میں آمادگی ظاہر کی جبکہ چوہدری شافع حسین چین کے مختلف شہروں میں کارخانوں کے دورے کے دوران مصنوعات کے پیداواری عمل کامشاہدہ کیا جس پر چین کی جدید زرعی انجنیرنگ سے وابستہ بڑی کمپنی نے پنجاب میں ٹریکٹر اسمبلنگ کا پلانٹ لگانے میں دلچسپی ظاہر کی،مصطفیٰ ملک نے بتایا کہ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کے دورہ چین کے دوران متعدد سرمایہ کار کمپنیوں سے سود مند ملاقاتیں ہوئی ہیں ،غلام مصطفیٰ ملک نے امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں پنجاب کے مختلف شعبوں میں چین کی بڑی سرمایہ کاری آئے گی،پنجاب میں موبائل اور لیتھیئم بیٹریاں بنانے کے پلانٹ لگیں گے،سولر انرجی، ہائیڈل پاور اور ٹیکسٹائل سیکٹر میں چین کی کمپنیاں سرمایہ کاری کریں گی
مسلم لیگی ترجمان مصطفیٰ ملک کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین
کی ذاتی دلچسپی سے چین کی پنجاب میں سرمایہ کاری لانے کیلئے کچھ کمپنیوں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ،جلد معاہدے بھی ہوں گے،انکا کہنا تھا کہ چوہدری شافع حسین نے کم عرصہ میں ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں انڈسٹری لگانے پر آمادہ کیا پاکستان مسلم لیگ پنجاب کی ترقی و خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی ۔