دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ ترقیاتی مواقعوں کے اشتراک میں چین کا اعتماد کم نہیں ہوا :چینی وزارت خارجہ
بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں کچھ دن پہلے سینٹرل اکنامک ورک کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر ایک غیر ملکی میڈیا کے تبصرے کے حوالے سے سوال کیا گیا ۔ تبصرے میں کہا گیا کہ ایک ایسے وقت میں جب عالمی معیشت کی بحالی سست روی کا شکار ہے اور گلوبلائزیشن کو بے مثال چیلنجز کا سامنا ہے، اجلاس میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ چین اب بھی عالمی اقتصادی ترقی کا سب سے بڑا انجن ہے اور عالمی اقتصادی ترقی میں رہنما کی حیثیت سے چین کی پوزیشن مستحکم رہے گی۔
اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے کہا کہ چین کی طویل مدتی معاشی بہتری کے رجحانات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جو چین کے لیے مواقعوں کے اشتراک اور دنیا کے ساتھ مشترکہ ترقی کا سب سے بڑا اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین مثبت معاشی ترقی اور کھلے پن کو فروغ دینا جاری رکھے گا ۔ ترجمان نے کہا کہ ہم چین میں سرمایہ کاری کے لئے مزید غیر ملکی دوستوں کا بھی خیرمقدم کریں گے ۔