چین کا صحرائی علاقے میں سب سے بڑا فوٹوولٹک پراجیکٹ فعال
بیجنگ:چائنا گرین الیکٹریسٹی کا رو چھیانگ 4 ملین کلوواٹ فوٹو وولٹک پرا جیکٹ کا سرکٹ بریکر کامیابی کے ساتھ بند ہوا ، جس سے چین کے صحرائی علاقے میں سب سے بڑے سنگل یونٹ فوٹو وولٹک پراجیکٹ کا کامیاب گرڈ کنکشن مکمل ہوا ۔ یہ پراجیکٹ صحرائے تکلمکان کے جنوب مشرقی کنارے پر واقع ہے اور اس کی تعمیر 29 اگست 2023 کو شروع کی گئی تھی۔ اس کی کل سر مایہ کاری 15.588 بلین یوآن ہے۔
چائنا گرین الیکٹریسٹی کا رو چھیانگ 4 ملین کلوواٹ فوٹو ولٹک پراجیکٹ تقریباً 76 مربع کلومیٹر کے رقبے پر محیط ہے ۔یہ 10647 معیاری فٹ بال کے میدانوں کے برابر ہے۔ فوٹوولٹک پینلز اور فوٹوولٹک فاؤنڈیشن کے ڈھیر نہ صرف بجلی پیدا کرنے والے سامان بلکہ ہوا اور ریت کے بہاؤ میں زیادہ تر ریت اور دھول کو مؤثر طریقے سے روکتے ہیں۔ ریت کو روکنے کا علاقہ 17.2 ملین مربع میٹر تک جا پہنچا ہے۔
پراجیکٹ کے فعال ہونے کے بعد توقع ہے کہ سالانہ 6.9 بلین کلو واٹ گھنٹے بجلی پیدا کی جائے گی جس سے 2 ملین گھرانوں کی سالانہ بجلی کی طلب پوری کی جا سکے گی ۔ سالانہ پیدا ہونے والی بجلی 2.0824 ملین ٹن کوئلے کی بچت اور 5.7187 ملین ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرنے کے برابر ہے۔