News Views Events

چینی صدر کی مکاؤ کے خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹیو سے ملاقات

0

 

مکاؤ: چین کے صدر شی جن پھنگ نے 18 دسمبر کی سہ پہر مکاؤ میں مکاؤ کے خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹیو حہ ای چھانگ سے ملاقات کی۔

چینی میڈیا کے مطابق شی جن پھنگ نے اس ملاقات میں حہ ای چھانگ سے کہا کہ چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے آپ نے گزشتہ پانچ سالوں میں جن مشکلات پر قابو پایا وہ آسان نہیں تھیں لیکن آپ نے شاندار نتائج حاصل کیے ہیں۔ آپ نے موجودہ خصوصی انتظامی حکومت کی قیادت کرتے ہوئے مکاؤ معاشرے کے تمام شعبوں کو متحد کرکے، جامع، درست اور غیر متزلزل طور پر "ایک ملک، دو نظام” کی پالیسی کو نافذ کیا ، قومی اقتدار اعلی، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا مضبوط تحفظ کیا، کووڈ -۱۹ کی وبا کے شدید اثرات اور چیلنجوں پر قابو پایا ، متنوع اقتصادی ترقی کو فروغ دیا، مختلف منصوبوں میں نئی ​​پیش رفت حاصل کی، اور خوشحالی اور استحکام کی بہتر صورتحال کو مضبوط کیا ۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ مرکزی حکومت آپ اور موجودہ خصوصی انتظامی حکومت کے کام کو سراہتی ہے۔

شی جن پھنگ نے حہ ای چھانگ سے امید کا اظہار کیا کہ آپ قانون کے مطابق مکاؤ کے حکمرانی کے معاملات میں نئے چیف ایگزیکٹو اور ان کی انتظامی ٹیم کی فعال حمایت کریں گے اور "ایک ملک، دو نظام”،مکاؤ اور مادر وطن کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

حہ ای چھانگ نے خصوصی انتظامی حکومت اور مکاؤ کے شہریوں کی نمائندگی کرتے ہوئے مادر وطن میں مکاؤ کی واپسی کی پچیسویں سالگرہ کی تقریب یعنی مکاؤ خصوصی انتظامی حکومت کی چھٹی حکومت کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت اور مکاؤ کے دورے کے لئے مکاؤ پہنچنے پر صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.