عوامی شکایات کے فوری ردعمل کے بارے میں بیجنگ فورم 2024 کا آغاز
بیجنگ: 18 دسمبر کو عوامی شکایات کے فوری ردعمل کے بارے میں بیجنگ فورم 2024 کا آغاز ہوا۔ افتتاحی تقریب میں بیجنگ میں عوامی شکایات سے فوری طور پر نمٹنے کے حوالے سے نتائج جاری کیے گئے ۔ اس سلسلے میں عوامی شکایت کے فوری رد عمل پر نظریاتی تحقیقی نتائج، شہر کے انتظامات میں مثالی معاملات اور دنیا میں سٹی ہاٹ لائن سروس اور گورننس پر تشخیصی رپورٹس پیش کی گئیں ۔
گہری اصلاحات کے ذریعے بیجنگ میں عوامی شکایت پر فعال رد عمل دیا جا رہا ہے. اس کے ساتھ ہی شہریوں کے مطالبات کو موثر انداز میں دیکھنے کے لیے بگ ڈیٹا، مصنوعی ذہانت اور دیگر تکنیکی ذرائع کو مکمل طور پر اس پروگرام میں متعارف کروایا گیا ہے۔