فضل الحق فاروقی نے آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے لئے اپنا ہدف پیش کردیا
دبئی :آئی ایل ٹی 20 کے گزشتہ ایڈیشن میں ایم آئی ایمریٹس کی ٹائٹل جیتنے کی مہم میں اہم کردار ادا کرنے والے افغانستان کے بین الاقوامی فاسٹ بولر فضل الحق فاروقی (43 ٹی 20، 54 وکٹیں) آئندہ ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 میں ایک اور شاندار کارکردگی کے لئے تیار ہیں۔گزشتہ سیزن میں صرف 8 میچوں میں 17 وکٹیں حاصل کرنے والے فاروقی نے بڑے اسٹیج پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور اب ان کی توجہ دنیا کی سب سے زیادہ مسابقتی ٹی 20 لیگ میں سے ایک میں ایم آئی ایمریٹس کو اپنے تاج کا دفاع کرنے میں مدد کرنے پر مرکوز ہے۔
آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کا انتظار کرتے ہوئے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نے ٹیم کے عزم پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ ایم آئی ایمریٹس گزشتہ سیزن میں چیمپیئن تھی اور چیمپیئن کا کام ٹائٹل کا دفاع کرنا ہوتا ہے۔ ہماری توجہ اس بات کو یقینی بنانے پر ہے کہ ہم اس سیزن میں دوبارہ چیمپیئن بن کر ابھریں۔آئی ایل ٹی 20 کے پچھلے سیزن میں لیگ مرحلے میں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا تھا۔ ٹاپ دو ٹیمیں 12 پوائنٹس کے ساتھ برابر تھیں جبکہ تیسری اور چوتھی پوزیشن پر موجود ٹیمیں 10 پوائنٹس (صرف نیٹ رن ریٹ سے الگ) کے ساتھ برابر تھیں۔ اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہ مقابلے میں غلطیوں کا فرق بہت کم تھا، 24 سالہ کھلاڑی نے کہا کہہر ٹیم میں 8 سے 8 بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ، مقابلہ فطری طور پر بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ دنیا کے بہترین کھلاڑی یہاں شرکت کرتے ہیں، لہذا مقابلے کی سطح ناقابل یقین حد تک بلند ہے.انہوں نے مزید کہا کہ سخت مقابلہ کھلاڑیوں کی ترقی کے لئے اچھا ہے اگر کوئی کھلاڑی اس طرح کے چیلنجنگ حالات میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے تو یہ ان کے اعتماد میں بہت بڑا اضافہ ہے. اس سے انہیں آگے بڑھنے اور اپنے کھیل کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔