چین کا مسئلہ ایران کے سیاسی حل پر زور
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جوہری عدم پھیلاؤ کے حوالے سے ایک کھلا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ایرانی جوہری مسئلے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ چینی نمائندے نے تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ سازگار موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، مذاکرات کی بحالی کا عمل جلد از جلد شروع کریں اور اتفاق رائے تک پہنچنے اور نتائج حاصل کرنے کی کوشش کریں۔
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے کہا کہ کچھ عرصے سے ایران نے جوہری معاملے پر تعمیری موقف اختیار کیا ہے، مسلسل مثبت اشارے جاری کیے ہیں اور بارہا ایرانی جوہری مذاکرات کی بحالی پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ یورپی یونین، برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے بھی مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کچھ عرصہ قبل ایران کے ساتھ مذاکرات کا ایک نیا دور منعقد کیا ہے اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل نے گزشتہ ماہ ایران کا کامیاب دورہ بھی کیا ، اور دونوں فریقوں نے ایران کے جوہری تحفظ سے متعلق تصفیہ طلب امور پر تعاون جاری رکھا ہے۔ بین الاقوامی عدم پھیلاؤ کے نظام اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے سیاسی اور سفارتی ذرائع سے ایرانی جوہری مسئلے سے مناسب طریقے سے نمٹنا انتہائی ضروری ہے۔
فو چھونگ نے کہا کہ ایران کے جوہری بحران کے آغاز کار کی حیثیت سے امریکہ کو اپنی تاریخی ذمہ داری نبھانی چاہیے، سیاسی خلوص کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور مذاکرات کی بحالی کے عمل کو فروغ دینا چاہیے۔ دیگر فریقوں کو بھی مذاکرات اور رابطوں کو فروغ دینے کے لئے مثبت اقدامات کرنے چاہئیں، باہمی اعتماد کی تعمیر جاری رکھنی چاہئے اور مذاکرات کی بحالی کے لئے سازگار حالات پیدا کرنے چاہئیں۔