چائنا کوسٹ گارڈ کا رین آئی ریف پر فلپائن کے غیر قانونی گراؤنڈڈ جنگی جہاز کو سامان کی فراہمی پر بیان
بیجنگ:چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان لیو ڈےجون نے رین آئی ریف پر غیر قانونی گراؤنڈڈ فلپائنی جنگی جہاز کو فلپائن کی جانب سے سامان کی فراہمی کے بارے میں کہا ہے کہ 12 دسمبر کو چین کی اجازت سے فلپائن نے ایک سویلین جہاز کو غیر قانونی گراؤنڈڈ جنگی جہاز تک سامان پہنچانے کے لیے بھیجا۔
ترجمان نے کہا کہ چینی کوسٹ گارڈ نے فلپائنی سویلین بحری جہاز کے داخلے کی مکمل نگرانی کی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ فلپائن اپنے وعدوں کا احترام کرے گا، چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا اور مشترکہ طور پر سمندری صورتحال کو منظم اور کنٹرول کرے گا۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ چائنا کوسٹ گارڈ نانشا جزائر بشمول رین آئی ریف اور اس سے ملحقہ آبی علاقوں میں قانون کے مطابق حقوق کے تحفظ اور قانون نافذ کرنے کی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔