News Views Events

سید اظہار بخاری دینِ اسلام کے لیے گراں قدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،چوہدری شفقت محمود

0

راولپنڈی:تحصیلدار و پرائس کنٹرول میجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود نے معروف عالمِ دین اور مذہبی سکالر، پیر سید اظہار بخاری خطیب جامع مسجد لال کڑتی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی دینِ اسلام کے لیے گراں قدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
پیر اظہار بخاری جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں، ان کا خلا کوئی پُر نہیں کر سکتا انہوں نے اپنی زندگی اسلام کی ترویج، اصلاحِ معاشرہ اور ختمِ نبوت کے تحفظ کے لیے وقف کی،
چوہدری شفقت محمود نے کہا کہ میرا پیر اظہار بخاری سے تعلق پانچ دہائیوں پر محیط ہے، بچپن میں ان کی امامت میں نمازِ جمعہ ادا کیا کرتا تھا اور ان کی علمی و دینی گفتگو سے ہمیشہ رہنمائی حاصل کرتا رہا۔
پیر اظہار بخاری دینی اجتماعات میں اپنے خطابات سے لوگوں کے دلوں کو منور کرتے تھے، انہوں نے کہا کہ پیر اظہار بخاری کا ہر خطبہ اصلاحِ معاشرہ اور دینِ اسلام کے احیاء کا پیغام ہوتا تھا۔ انہوں نے ختمِ نبوتؐ کے تحفظ کے حوالے سے اپنی آواز بلند کی اور ہر فورم پر قادیانیت کے خلاف بھرپور موقف اختیار کیا وہ کیا کرتے تھے کہ ختمِ نبوتؐ کا عقیدہ ایک خدائی فیصلہ ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ چوہدری شفقت محمود نے مزید کہا کہ پیر اظہار بخاری کی وفات سے علمی و دینی حلقوں میں ایک بڑا خلاء پیدا ہو گیا ہے، جسے پُر کرنا ممکن نہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی دینی خدمات کو قبول فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین اور عقیدت مندوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.