چین بھارت سرحدی مسئلے پر خصوصی نمائندوں کااجلاس کل بیجنگ میں ہوگا
بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے بتایا کہ چین اور بھارت کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کے مطابق سرحدی مسئلے پر چین کے خصوصی نمائندے، سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے فارن افیئرز آفس کے سربراہ وانگ ای 18 دسمبر کو بیجنگ میں بھارتی خصوصی نمائندے اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کے ساتھ سرحدی معاملے پر چین بھارت خصوصی نمائندوں کا 23 واں اجلاس منعقد کریں گے۔