News Views Events

چین اور امریکا کا انسداد دہشت گردی کی مالی معاونت پر تبادلہ خیال

0

بیجنگ :چین۔امریکہ مالیاتی ورکنگ گروپ کا ساتواں اجلاس چین کے صوبہ جیانگ سو کے شہر نانجنگ میں منعقد ہوا۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چین کی ریاستی انتظامیہ برائے مالیاتی نگرانی اور انتظام، چائنا سیکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن، فیڈرل ریزرو، یو ایس سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن اور دیگر محکموں نے اجلاس میں شرکت کی۔ فریقین نے چین اور امریکہ کی اقتصادی اور مالیاتی صورتحال اور مالیاتی پالیسیوں، مالی استحکام اور نگرانی، بین الاقوامی مالیاتی گورننس، سیکورٹیز اور کیپٹل مارکیٹس، انسداد منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گردی کی مالی معاونت اور دونوں فریقوں سے وابستہ دیگر مالیاتی پالیسی کے امور پر پیشہ ورانہ، عملی، واضح اور تعمیری تبادلہ خیال کیا۔اجلاس میں ایک تکنیکی ماہر گروپ کی رپورٹس کی بھی سماعت کی گئی ، جس میں ادائیگیوں کے توازن کے اعداد و شمار اور میکرو اکنامک ماڈلنگ کی تیاری میں آب و ہوا کے حوالے سے غور و خوض بھی شامل ہے ۔ فریقین نے مقامی حکومتوں اور ریگولیٹری ایجنسیوں کے ساتھ سمپوزیم بھی منعقد کیا۔ چین نے متعلقہ معاملات پر امریکہ سے اپنی تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔اس اجلاس کے نتیجے میں، چین کی ریاستی انتظامیہ برائے مالیاتی نگرانی اور انتظام اور یو ایس فیڈرل انشورنس آفس نے انشورنس صنعتوں کے درمیان تبادلے اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک نظر ثانی شدہ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.