چین کے سینو میچ گروپ کا پنجاب میں سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان
لاہور/بیجنگ: صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی بیجنگ میں سینو میچ گروپ کے ہیڈ آفس آمد، چیئرمین گروپ مسٹر ژاؤ وینکے اور چائنا مشینری انجینرنگ کارپوریشن
اور کنسٹرکشن انجینرنگ کمپنی کے حکام سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران گروپ کی پاکستان اور پنجاب میں سرمایہ کاری اور ہائیڈل پاور پراجیکٹس اور زرعی مشینری کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے مواقع اور پنجاب میں جدید زرعی مشینری کی تیاری اور ٹریکٹر کا اسمبلنگ پلانٹ لگانے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔
اس موقع پر چین کے سینو میچ گروپ کا پنجاب میں سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان کردیا۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع نے کہا کہ پنجاب میں 10-10میگا واٹ کے ہائیڈروپاورپلانٹس لگانے کی وسیع گنجائش موجود ہے،
چین کا سینو میچ گروپ چھوٹے ڈیم بنانے میں مہارت رکھتا ہے ،
خوشی ہوگی کہ چین کا یہ گروپ چھوٹے ڈیم بنانے میں سرمایہ کاری کرے ،
سولر انرجی کی طرح پانی سے بننے والی بجلی سستی ہوتی ہے۔
چودھری شافع حسین نے کہا ہے چھوٹے ڈیم دو سے اڑھائی سال میں مکمل ہو جاتے ہیں،
جب تک کالاباغ ڈیم کا مسئلہ حل نہیں ہو جاتا ہمیں چھوٹے ڈیم بنانے پر فوکس کرنا چاہیئے،
چوہدری شافع حسین نے کہا کہ چین کا گروپ پنجاب میں ٹریکٹر کی اسمبلنگ کا پلانٹ لگائے ،ہرممکن سہولت دیں گے ،
چیئرمین گروپ ژاؤ وینکے نے کہا کہ ہمارا گروپ سندھ میں تھرکول کے منصوبے پر کام کر رہا ہے ،
پنجاب میں ایل این جی سے بجلی بنانے کا پلانٹ لگایا ہے،
پنجاب میں اپنی سرمایہ کاری بڑھائیں گے۔