News Views Events

سربیا کے وزیرخارجہ چین کا سرکاری دورہ کریں گے

0

سربیا کے وزیرخارجہ چین کا سرکاری دورہ کریں گے

بیجنگ: سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کی دعوت پر سربیا کے وزیر خارجہ مارکو جوریچ 19 سے 21 دسمبر تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ سربیا چین کا مضبوط دوست ہے۔ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بے پناہ ترقی اور تاریخی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ فریقین نے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، توانائی،ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا اور اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ چین سربیا کے ساتھ آہنی دوستی کو مستحکم کرنے، اسٹریٹجک مواصلات کو مضبوط بنانے، عملی تعاون کو گہرا کرنے اور نئے دور میں چین سربیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.