شام پر اسرائیلی حملے جاری
شام پر اسرائیلی حملے جاری
گزشتہ ہفتے شام کی صورت حال میں نمایاں تبدیلی کے بعد سے اسرائیلی فوج نے شام کے فوجی انفراسٹرکچر پر فوری طور پر بڑے پیمانے پر حملے کیے۔ شمال مغربی شام میں واقع بندرگاہی شہر لطقیہ اسرائیلی فوج کے ٹارگٹس میں سے ایک ہے ۔ حملے کا شکار ہونے والے متعدد بحری جہازوں کا ملبہ اب بھی لطقیہ کی بندرگاہ کے قریب پانی میں تیر رہا ہے اور کچھ ملبہ پہلے ہی سمندر میں ڈوب چکا ہے۔ جن جہازوں پر حملہ کیا گیا ان میں شامی بحریہ کے جہاز اور عام ٹگ بوٹس دونوں شامل تھیں۔ اس کے ساتھ ہی اسرائیلی حملے سے مرمتی تنصیبات سمیت بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے کے ایک بڑے حصے اور زیادہ تر عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
مقامی بندرگاہ کے حکام کا کہنا ہے کہ بندرگاہ پر اسرائیلی فوج کے حملے سے نہ صرف بڑی تعداد میں بحری جہازوں اور بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا بلکہ تیل کے اخراج سے مقامی پانیوں میں آلودگی بھی پیدا ہوئی۔
"سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس” کی جانب سے 16 تاریخ کی علی الصبح جاری کردہ معلومات کے مطابق اسرائیل نے ایک بار پھر شام کے میزائل اڈوں اور ہتھیاروں کے ڈپوز پر حملہ کیا۔ اس حوالے سے تاحال اسرائیل کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔