ہان ڈونگ ہون کا جنوبی کوریا کی حکمران جماعت کے سربراہ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
ہان ڈونگ ہون کا جنوبی کوریا کی حکمران جماعت کے سربراہ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
جنوبی کوریا کی حکمران جماعت نیشنل پاور پارٹی کے رہنما ہان ڈونگ ہون نے قومی اسمبلی میں پریس کانفرنس کی اور پارٹی سربراہ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل پاور پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے اجتماعی طور پر استعفیٰ دے دیا ہے اور وہ اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کر پائیں گے۔ انہوں نے نیشنل پاور پارٹی کے حامیوں سے معافی بھی مانگی۔