News Views Events

صحرا زدگی سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کے کنونشن کے فریقین کی سولہویں کانفرنس اختتام پذیر۔ 39 قراردادیں منظور

0

 

صحرا زدگی سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کے کنونشن کے فریقین کی سولہویں کانفرنس اضافی وقت کے بعد سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مقامی وقت کے مطابق 14 دسمبر کو اختتام پذیر ہوئی۔
کانفرنس میں 39 قراردادوں کی دستاویزات منظور کی گئیں جن میں اقوام متحدہ کے 2025-2026 کے بجٹ برائے صحرا زدگی کا مقابلہ، ریت کے طوفانوں پر ردعمل، خشک سالی پر ردعمل، اور سائنسی تحقیق اور اختراع کو مضبوط کرنے جیسے امور شامل ہیں۔

کانفرنس میں شریک تقریباً 200 ممالک نے زمین کی بحالی اور خشک سالی کے خلاف مزاحمت کی قومی پالیسیوں اور بین الاقوامی تعاون کو ترجیح دینے کا عہد کیا اور تسلیم کیا کہ یہ خوراک کی حفاظت کو یقینی بنانے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ ہونے کے لیے بھی ایک اہم حکمت عملی ہے۔

ممالک نے خشک سالی سے نمٹنے کے مستقبل کے عالمی ردعمل کے لیے طریقہ کار کی قراردادیں بھی منظور کیں اور متعلقہ امور کو آگے بڑھانے کے لیے ایک انٹر سیشنل ایڈہاک گروپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ فیصلہ 2026 میں منگولیا میں ہونے والے کنونشن کے لیے فریقین کی سترہویں کانفرنس میں اس کام کو مکمل کرنے کا ارادہ ہے۔ اس کے علاوہ کانفرنس میں شریک تمام ممالک نے دنیا بھرخاص طور پر سب سے زیادہ پسماندہ ممالک میں صحرا زدگی ، زمینی انحطاط اور خشک سالی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے 12 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کا وعدہ کیا ۔

کانفرنس کے دوران، چینی وفد نے چائنا پویلین میں سرگرمیوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا اور مجموعی طور پر 10 سے زائد ضمنی تقریبات کا انعقاد کیا جس میں متعدد ممالک کے معزز شخصیات نے حصہ لیا۔ چائنا پویلین نے اس حوالے سے چین کے موقف کی ترویج ، صحرا زدگی سے نمٹنے میں چین کے اقدامات اور کنٹرول کو بیان کیا اور دو طرفہ اور کثیر جہتی تبادلوں اور مکالموں کو فروغ دیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.