News Views Events

متنازع بیان پر ناصر ادیب نے ریما سے معافی مانگ لی

ناصر ادیب نے ہاتھ جوڑ کر ریما سے معافی مانگی اور کہاکہ میں ریما سے معافی مانگتا ہوں کہ وہ خدا کے لیے مجھے معاف کردیں

0

لاہور:معروف مصنف و فلمساز ناصر ادیب نے پاکستانی فلم انڈسٹری کی ماضی کی مقبول ترین اداکارہ ریما خان سے متعلق متنازع بیان دینے کے بعد معافی مانگ لی۔چند روز قبل ناصر ادیب نے ایک شو میں ریما کے متعلق ریمارکس دیے تھے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہیرامنڈی میں رہائش پزیر اداکارہ ریما خان کو دیکھ کر انہیں ریجیکٹ کردیا تھا۔ناصر ادیب کے مطابق جو مٹھاس ریما خان کی زبان میں تھی وہ آنکھوں میں نظر نہیں آرہی تھی اور اگر ایک آرٹسٹ کی آنکھیں نہیں بولتیں تو آرٹسٹ بیکار ہے۔ناصر ادیب کے کسی کے بیک گراونڈ پر تبصرہ کرنے پر مداحوں اور شوبز شخصیات نے کڑی تنقید کی تھی۔جس میں عمران عباس، مشی خان اور بشری انصاری شامل ہیں۔لیکن جہاں ریماخان کی ہر کسی نے حمایت کی وہاں ریما خان نے دانشمندی کا ثبوت دیتے ہوئے انتہائی شائستگی سے ایک معنی خیز پیغام کے ذریعے ناصر ادیب کو آئینہ دکھا دیا۔اب ہر طرف سے ریماخان کی حمایت میں اٹھنے والے شور نے ناصر ادیب کو بھی اپنے کیے پر نادم کر دیا اور انہوں نے ایک معافی نامہ جاری کر دیا ہے۔ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران ناصر ادیب نے ہاتھ جوڑ کر ریما سے معافی مانگی اور کہاکہ میں ریما سے معافی مانگتا ہوں کہ وہ خدا کے لیے مجھے معاف کردیں۔اللہ کا بھی فرمان ہے کہ سنی سنائی بات پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔ناصر ادیب کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ایک دوست سے مدد طلب کر کے گوگل پر ریما کو تلاش کرنے کا کہا ہے، حالانکہ مجھے معلوم تھا کہ ریما کا تعلق پٹھان فیملی سے ہے اوراس نے ایک غریب گھرانے میں آنکھ کھولی تھی۔ اس کا اصل نام ثمینہ ہے، یہ چار بہن بھائی تھے، اور اس کے ہاں غربت کا یہ عالم تھا کہ اسکول کی فیس دینے کے پیسے نہیں ہوتے تھے اسی لیے اسے اسکول سے نکال دیا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جو عورت ہیرامنڈی بازار میں رہتی ہو وہاں سب کچھ تو ہوسکتا ہے لیکن غربت اور غیرت کا نام و نشان نہیں ہوسکتا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.