News Views Events

یوم تاسیس مسلم لیگ کو نئی قوت،عزم، استحکام اور اعتماد دے گا۔ ڈاکٹر محمد امجد

تقریب میں پارٹی صدر چوہدری شجاعت حسین خصوصی شرکت کریں گے۔خطاب

0

 

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ پارٹی کا یوم تاسیس ہمیں نیا عزم، توانائی، استحکام اور اعتماد دے گا،یوم تاسیس کی تقریب میں پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین خصوصی شرکت کریں گے،تقریب میں پارٹی کی مستقبل کی منصوبہ بندے کے حوالے سے بھی بتایا جائے گا۔

یوم تاسیس ہمارے لئے یوم تجدید عہد ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو مسلم لیگ ہاؤس اسلام آباد میں منعقدہ سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کیا۔

اجلاس میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیٰ ملک، سابق رکن قومی اسمبلی آمنہ سلیم،پارٹی کے لاء اینڈ جسٹس ونگ کے صدر ڈاکٹر رحیم اعوان،ویمن ونگ کی نائب صدر بشریٰ رحمان،بزنس فورم کے صدر جہانزیب امجد، ہیومن رائٹس ونگ کے جنرل سیکرٹری خالد تنویر، پبلک ویلفئیرونگ کے صدر عظام چوہدری، لیبر ونگ کے جنرل سیکرٹری یونس اعوان، فیڈرل کیپیٹل کے صدر رضوان صادق خان،گلگت بلتستان کے صدر دلفراز خان، فیڈرل کیپیٹل کے جنرل سیکرٹری چوہدری جہانگیر سمیت پارٹی کے مرکزی اور صوبائی عہدیداران شریک تھے۔

 

اجلاس میں پارٹی کے یوم تاسیس کی تیاریوں کے حوالے سے منصوبہ بندی کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ پارٹی کا یوم تاسیس دسمبر کے آخری ہفتے میں منایا جائے گا۔ تقریب کی حتمی تاریخ اور مقام کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں کی طرف سے تجویز ہے کہ اس مرتبہ یہ تقریب لاہور میں منعقد کی جائے تا کہ اس میں پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور ان کے صاحبزادے چوہدری شافع حسین اور چوہدری سالک حسین بھی شرکت کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یوم تاسیس سے پارٹی عہدیداران کو نئی طاقت، عزم، استحکام اور اعتماد ملے گا اور پارٹی اپنے قدموں پر کھڑی ہوگی۔ اس موقع پر پارٹی کے مستقبل کی منصوبہ بندی کا اعلان بھی کیاجائے گا۔

 

یوم تاسیس یوم تجدید عہد ہوگا کہ ہم نے 2025میں پاکستان مسلم لیگ کو ملک بھر میں مرکز سے لے کر گراس روٹ لیول تک منظم، مضبوط اور فعال بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سال پارٹی کی بھر پور رکنیت سازی کریں گے، اس کے آئین میں جہاں ضروری ہوا ترامیم بھی کریں گے اور پارٹی منشور کے مطابق قیادت جو بھی ذمہ داریاں سونپے گی انہیں بطور احسن پورا بھی کریں گے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پارٹی صدر چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں چوہدری شافع حسین اور چوہدری سالک حسین کے ہمراہ پارٹی کے استحکام کے لئے کام جاری رکھیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.