News Views Events

نیا تنازع نہ بنائیں، مولانا کی بات پر توجہ دیں،چودھری شجاعت

0

 

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ دینی مدارس لٹریسی ریٹ بڑھانے اور نا خواندگی دور کرنے میں اہم کردار اد ا کر رہے ہیں ،دینی مدارس کےحوالے سے کوئی نیا تنازع پیدا نہ کیا جائے بات چیت سے مسئلے کو حل کریں .

اپنے بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ چوہدری سالک حسین نے اسلام آباد کی کی کانفرنس میں بالکل درست کہا کہ دینی مدارس کے بچوں کو جدید تعلیم اورسائنس و ٹیکنالوجی کے علوم پڑھانے کی ضرورت ہے، تاکہ دینی مدارس کے بچوں کو قومی ترقی کے دھارے میں پوری طرح شامل کیا جائے ۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن جو بات کر رہے ہیں اس پر توجہ دی جائے اور معاملات کو بہتر انداز سے طے کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.