News Views Events

سول نافرمانی اور بائیکاٹ کالز کی گنجائش ہے نہ عوام ان پر کان دھرینگے، ڈاکٹر شوکت علی

0

لندن:پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت علی نے کہاہے کہ پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے دیرپاسیاسی استحکام
ناگزیر ہے ،ایک ایسے موقع پر جب ملکی معیشت طویل عرصہ بعد بحالی کی راہ پر گامزن ہوئی ہے ،سول نافرمانی اور بائیکاٹ جیسی تحریکوں کی کوئی گنجائش ہے نہ عوام ایسی کالز پر کان دھریں گے،

پاکستان ایک مہذب ذمہ دار اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھنے والا ملک ہے ،پاکستان بنینا ریپبلک نہیں، ہماری بہادر فوج اور حکومتی ادارے اندرونی اور بیرونی مداخلت سے بخوبی واقف ہیںاور اس کے ساتھ اچھی طرح نپٹنا بھی جانتے ہیں ۔خواہ کوئی بھی ہو پاکستان کی سلامتی اور قانون سے بالا تر کوئی نہیں ھو سکتا،
برطانیہ کے مقامی کمیونٹی ہال میں پارٹی ممبران اور مختلف طبقہ فکر سے مدعو کئے ہوئے مہمانوں سے ملکی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر شوکت علی نے کہا کہ ملک کے وسیع تر مفاد کی خاطر ہماری پارٹی پاکستان مسلم لیگ (ق) اپنے قائد چوہدری شجاعت حسین کے روشن خیالی کی سیاست کو مدنظر رکھتے ہوئے مفاہمت ،بھائی چارے اور سب کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک اب ترقی کی راہ پر گامزن ھے اور ہمارے تعلقات دوست ممالک سے مزید مستحکم اور ثمر آموز ہوتے نظر آرہے ہیں،ملک میں بیرونی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ ھونا شروع ہوگیا ہے اس میں خصوصی طور پر چین، روس، سعودی عرب ،ملائشیا، ایران ، آذربائیجان اور ترکی سر فہرست ہیں ، اس سے امید کی جا سکتی ہے مستقبل قریب میں بیرون ملک سے لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری، تعلیم سیرسیاحت کا روخ کرنا شروع کر دیں گے۔انہوں کہا کہ بیرون ممالک میں بسنے والے لاکھوں محب وطن پاکستانی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لئے اہم کردارکردار ادا کیا ہے ، حکومت کو بھی چاہئے کہ بیرون ممالک میں بسنے والے مخلص اور تجربہ کار محب وطن پاکستانیوں کو ملکی امور میں شامل کیا جائے جس سے ملک مزید ترقی کرے گا۔
انہوں نے کہا میرے حالیہ دورہ پاکستان میں چوہدری شافع حسین جو کہ موجودہ صوبائی وزیر تجارت ہیں انہیں میں نے ملاقات کے دوران تجاویز دیں تھیں کہ ملک میں نئی نسل کو آئی ٹی ٹیکنالوجی میں بحراور کرنے کی ضرورت ہے اسطرح ملک میں ہنرمند جوان نسل پروان چڑھے گی جسکی ملک کو سخت ضرورت ھے ،اسطرح ہنرمند طبقہ بیرون ملک جا کر ملک کا نام بھی روشن کر ے گا اور ملک میں خطیر زرمبادلہ بھی آئے گا۔ الحمدللہ آج اس پر کام ھو رھا ھے جو کہ ملک وقوم کے لئے خوشحالی کا باعث بنے گا انشاءاللہ۔آخر میں ڈاکٹر شوکت علی سیکریٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ اورسیز انگلینڈ برطانیہ نے کہا کہ ہم سب کو ملک کی ترقی میں اپنا اپنا حصہ ڈالنا چاہئے موجودہ ملکی حالات میں جبکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے سب کو حکومت کا ساتھ دینا چاہئے ،ملک میں مخلوط جمہوری حکومت ہے ، ملک جبکہ بہتر معاشی سمت کی طرف بڑھ رہا ھے ۔
اس موقع پر دھرنوں، پبلک اشتعال انگیزی و انتشار پسندی کا متحمل نہیں ھو سکتا۔پارلیمنٹ ملک کا سب سے ایوان بالاہوتا ہے، سیاسی جماعتوں کو اپنے مسائل ایوان بالا کے پلیٹ فارم پر حل کرنے چاہئیں اور یہی جمہوریت کا حسن ہے ،انہوں نے کہا تحمل و برداشت سیاست کا دوسرا نام ہے ۔اس موقع پر برمنگھم کے صدر محمد شفیق اور نائب صدر اکرم سیکرٹری اطلاعات میاں اختر میاں صدر یوتھ ونگ برمنگھم شہزاد ، لندن سے یوتھ ومن ونگ صدر اقراء تنویر اور لائرونگ ایڈوائزر بیرسٹر محمد احمد نے ویڈیو لنک سے شمولیت کی۔آخر میں مختلف مقطبا فکر سے اے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور روایتی کھانوں سے توازہ بھی کی اور ملک کے لئے دعائے خیر مانگی گئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.