News Views Events

چین ،مرکزی حکومت "ایک ملک، دو نظام” کے اصول پر مکمل طور پر عمل درآمد جاری رکھے گی

0

بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو لی جیا چاو سے ملاقات کی۔ انہوں نے ہانگ کانگ کی موجودہ صورتحال اور ایس اے آر حکومت کے کام پر صدر شی جن پھنگ کو رپورٹ پیش کی ۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران چیف ایگزیکٹو لی جیا چاو نے ایس اے آر حکومت کی قیادت کرتے ہوئے بنیادی قانون کے آرٹیکل 23 کے نفاذ کو مکمل کرنے، معاشی اور سماجی ترقی پر توجہ مرکوز کرنے، رہائش ، طبی دیکھ بھال اور ذریعہ معاش کے مسائل کے حل کو فروغ دینے، غیر ملکی تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے اور بین الاقوامی اثر و رسوخ میں مسلسل اضافے کے لیے بھر پور کوشش کی ہے، جس سے ہانگ کانگ کی مستحکم ترقی کی اچھی رفتار کو مزید تقویت ملی ہے۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ مرکزی حکومت نے چیف ایگزیکٹو لی جیا چاو اور ایس اے آر حکومت کے کام کی مکمل تصدیق کی ہے۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ مرکزی حکومت "ایک ملک، دو نظام” کے اصول پر مکمل طور پر عمل درآمد جاری رکھے گی اور ہانگ کانگ کی خوشحالی اور استحکام میں زیادہ سے زیادہ حصہ ڈالنے میں چیف ایگزیکٹو اور ہانگ کانگ کی حکومت کی مکمل حمایت کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.