چین کی لیتھیئم بیٹریاں بنانے والی کمپنی پنجاب میں پلانٹ لگانے کے تیار
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین اور چین کی کمپنی کے چیئرمین رک شیک نے معاہدے پر دستخط کئے
بیجنگ:صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے چین کے شہر شین زین میں لیتھیئم بیٹریاں بنانے والی فیکٹری کا دورہ کیا۔
صوبائی وزیر نے لیتھیئم بیٹریوں کی تیاری کے مختلف مراحل کا مشاہدہ کیا ،
چین کی لیتھیئم بیٹریاں بنانے والی کمپنی پنجاب میں پلانٹ لگانے کے تیار ،اس حوالے سے محکمہ صنعت و تجارت پنجاب اور چین کی کمپنی کے مابین معاہدہ طے پاگیا ۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین اور چین کی کمپنی کے چیئرمین رک شیک نے معاہدے پر دستخط کئے ۔
چوہدری شافع حسین نے کہا کہ چین کی بڑی کمپنی کے ساتھ پنجاب میں لیتھیئم بیٹریاں بنانے کا کارخانہ لگانے کا معاہدہ خوش آئند ہے ،چین کی کمپنی کو پنجاب میں پلانٹ لگانے کیلئے ہرممکن سہولت دیں گے ،اس گروپ کے ساتھ لاہور میں ملاقات ہوئی تھی جس نے چین میں اپنے پلانٹ کے دورے کی دعوت دی تھی۔
پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول موجود ہے ،
چوہدری شافع حسین نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہی ہیں
چئیرمین گروپ نے کہا کہ ہمارا گروپ انڈسٹری ،کمرشل اور گھریلو استعمال کیلئے بیٹریاں بنا رہا ہے ،یہ بیٹریاں انرجی سٹور کرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہیں ،پنجاب میں لیتھیئم بیٹریاں بنانے کا پلانٹ لگائیں گے ،
صوبائی وزیر کو کمپنی کے ڈائریکٹر مسٹر جوہن نے بیٹریوں کی تیاری کے عمل بارے بریفننگ دی گئی ۔