پاکستان اور چین کے درمیان زرعی تعاون کا فروغ
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان چین کی زرعی مہارت سے مستفید ہو کر پیداوار اور برآمدات بڑھانے کا خواہاں ہے۔حکومت پنجاب اور چین کی” اے آئی فورس ٹیک "کمپنی کے ساتھ مصنوئی ذہانت پر مبنی زرعی آلات کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے ہیں۔زرعی شعبے میں جدید روبوٹک ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا مقصد پاکستان کی اقتصادی ترقی میں انقلاب برپا کرنا ہے۔وفاقی وزیراحسن اقبال نے زرعی شعبے کی جدید کاری کیلئے ہزار زرعی ماہرین چین بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔چین کے شہر ژیان میں زرعی ٹیکنالوجی کے حوالے سے عالمی معیار کی سہولتوں کا جائزہ لیاگیا۔ ایس آئی ایف سی کی حمایت سے پاکستان اور چین کی زرعی شراکت داری میں ترقی کی راہیں ہموار ہوں گی۔