چین غیر ملکی دوستوں کی چین آمد کا خیر مقدم کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے "چین کی سیر” کے سالانہ ہاٹ ورڈز کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ "چین کی سیر” کی ترقی چین کے اعلی معیاری کھلے پن کا مظہر ہے۔ رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں چین آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 95 ملین تک جا پہنچی، جس میں یچھلے سال کے مقابلے میں 80 فیصد کا اضافہ ہوا۔ یقین ہے کہ کھلے پن کے معیار میں بہتری اور "ویزہ فری” کے حلقے میں توسیع کے ساتھ کی سیر” مزید مقبول ہو گی۔
دوست دور سے آتے ہیں تو بہت خوشی ہوتی ہے۔ گرمجوشی اور دوستی مہمان نوازی کا چینی طریقہ ہے، اور کھلا پن اور رواداری چین کا دنیا کے ساتھ تبادلے کا طریقہ ہے۔ چین غیر ملکی دوستوں کو چین آنے، چین کو دیکھنے، محسوس کرنے اور سمجھنے کا خیر مقدم کرتا ہے۔