چین میں اناج کی پیداوار تاریخ میں پہلی بار 765 بلین کلو گرام کی بلند ترین سطح پر
بیجنگ:قومی ادارہ شماریات کے مطابق 2024 میں چین میں اناج کی مجموعی پیداوار 765 بلین کلوگرام تک جا پہنچی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں11.09 بلین کلوگرام کے اضافے کے ساتھ 1.6 فیصد زیادہ ہے اور مسلسل 9 سال تک 650 بلین کلوگرام کی بنیادی سطح برقرار رکھے ہوئے ہے۔یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اناج کی پیداوار 765 بلین کلوگرام کی نئی سطح پر پہنچ گئی ہے ۔