News Views Events

ہواوے کے تعاون سے لاہور کو پاکستان کا پہلا جدید ترین سمارٹ سٹی بنانے کا فیصلہ

0

شنگھائی: ہواوے کے تعاون سے لاہور کو پاکستان کا پہلا جدید ترین سمارٹ سٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہواوے کو پاکستان بالخصوص پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دے دی۔

 

وزیر اعلیٰ پنجاب نے شنگھائی کے ڈسٹرکٹ لونگ گانگ میں ہواوے ٹیکنالوجیز کا دورہ کیا جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، مریم نوازشریف نے ہواوے ٹیکنالوجیز کے دورے کے دوران مختلف شعبے دیکھے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ہواوے گورنمنٹ افیئرز کے صدر وانگ چینگ ڈونگ (Mr. wang Chengdong) سے ملاقات کی، ہواوے کے صدر مسٹر وانگ چینگ ڈونگ نے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف اور وفد کو تفصیلی بریفنگ دی۔
ملاقات کے دوران لاہور کو ماڈرن ڈیجیٹل سٹی بنانے کیلئے مختلف تجاویز اور سفارشات پر گفتگو ہوئی، ای کامرس، ایکو سسٹم پروڈکشن، ہیلتھ اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ڈیجیٹائزیشن سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر مریم نواز نے ہواوے گورنمنٹ افیئرز کے صدر کو لاہور آنے کی دعوت بھی دی۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب کے مختلف شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹ کے بارے میں بتایا اور ہواوے کے ہیلتھ اور ایجوکیشن پراجیکٹس میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
مریم نواز نے ہواوے کو نوازشریف آئی ٹی سٹی میں آفس قائم کرنے پر تعاون کی پیشکش کی اور ہواوے کو پنجاب میں اسمبلینگ اور مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے پر بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں ہواوے کو پنجاب ریٹیل آفس اور آفٹر سیل سروس سنٹر قائم کرنے کی بھی پیشکش کی۔
اس موقع پر مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہواوے کے تعاون سے پنجاب کے نوجوانوں کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کی جدت سے متعارف کرانا چاہتے ہیں، ہواوے ایکو سسٹم ڈویلپمنٹ میں پنجاب کی معاونت کرے، لاہور میں پہلا سیف سٹی پراجیکٹ ہواوے کے اشتراک سے قائم ہوا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ہواوے حکام کے ساتھ فیکٹری کا دورہ بھی کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.